ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیر کی مسجد میں خود کش حملہ ہواہے جس میں 17افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں,شہید ہونے والوں کاتعلق سعودی سیکیورٹی فورسز سے ہے ۔تفصیلات کے مطابقدھماکہ سعودی عرب کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ دار سیکیورٹی فورس(SWAT)کے ہیڈ کواٹر میں واقع مسجد میں ہو ا،حملہ آور صفائی کرنے والے کے بھیس میں مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے باعث 17سیکیورٹی اہلکار کے شہید ہونے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ریسکیوٹیموں نے جائےحادثہ پہنچ کر زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر نا شروع کر دیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے ۔پولیس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکار حادثہ کی جگہ پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کیلئے اقدام کرر ہے ہیں جبکہ علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیا گیاہے ۔عینی شاہد کا کہناہےکہ خود کش حملہ آور صفائی کرنے والے کے لباس میں آیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا
سعودی عرب خودکش حملہ ،حملہ آور صفائی کرنے والے کے لباس میں آیا,عینی شاہد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موسمی پرندے
-
مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی
-
انمول پنکی کیسے گرفتار ہوئی؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
-
پیٹرول کی قیمتیں کب کم ہوں گی؟ خواجہ آصف نے بڑی خوشخبری سنا دی
-
عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، عالمی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
ڈاکٹر سارنگ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت،مقتول کی اہلیہ مبینہ طور پر ملوث نکلی
-
عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
آئی پی پیز کو دفن کر دیا ، اب بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کر کے را...
-
بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو اہم ہدایت جاری
-
پاکستان کی ایران جنگ بندی کوششیں، یو اے ای ناراض، پاکستانی کارکنوں کی بے دخلی شروع، نیو یارک ٹائمز ک...
-
ایک میزائل، متعدد نشانے، بھارت کا’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت ایڈوانسڈ اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ
-
ذوالحج 1447 ہجری کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی
-
بجلی کی پیداوار سے متعلق وزیراعظم کا بڑا فیصلہ



















































