منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

فلسطینی نژاد لڑکی نے خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوزڈیسک)امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک ہائی اسکول میں حجاب پہننے والی ایک فلسطینی نژاد لڑکی نے خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا۔دی نارتھ جرسی ڈاٹ کام کے مطابق طالبہ ابرار شاہین نے ایوارڈ جیتنے کے بعد کہا کہ اس طرح کے انعامات زیادہ تر مقبول لڑکیوں یا پھر چیئرلیڈرز کو ہی ملتا ہے تاہم حجاب پہننے کے باوجود یہ انعام مجھے ملنا میرے لیے حیران کن تھا۔شاہین کپڑوں کی ایک دکان کی مالک ہیں اور مسلمانوں کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے میں مصروف رہتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی مذہبی ذمہ داریاں بھی پوری کرتی ہیں اس انعام سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی ریاست کے نامور اسکول میں کتنی رواداری پائی جاتی ہے۔2015 کی کلاس جو گریجویٹ ہوئی میں کئی تارکین وطن اور امریکہ میں ان کی پہلی نسل موجود ہیں جن کے اہلخانہ کا تعلق دنیا بھر کے کئی ممالک سے ہے۔کلفٹن ہائی اسکول میں تقریباً 3300 طالب علم زیر تعلیم ہیں جن میں 52 فیصد ہسپانوی، 35 فیصد انگریز، آٹھ فیصد ایشین اور پانچ فیصد افریقی نژاد امریکی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…