نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کی سب سے محفوظ سمجھے جانے والی جیل سے دو قیدی سرنگ بناکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں قیدی گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ایشیا کی سب سے بڑی تیہاڑ جیل سے فرار ہوئے .حکام اس بات کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں کہ فرار ہونے کا یہ منصوبہ کیسے کامیاب ہوا۔فیضان اور جاوید کے نام سے شناخت ہونے والے قیدی چوری کے ٹرائل کے منتظر تھے جن میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا اور اب اس سے تحقیقات جاری ہیں۔تیہاڑ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل مکیش پراساد کے مطابق دونوں قیدی ہفتے یا اتوار میں کسی وقت فرار ہوئے تاہم اس موقع پر کسی مخصوص وقت کا بتانا مشکل ہے۔ٹائمز آف انڈیا اور دیگر میڈیا کے مطابق قیدی ایک دیوار پھلانگ کر ایک کمپاو ¿نڈ میں پہنچے جہاں انہوں نے کھدائی شروع کی اور ایک نالے سے رینگتے ہوئے فرار ہوگئے۔حکام نے تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ کیسے یہ قیدی اتنی بڑی تعداد میں مسلح گارڈز اور نگرانی کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہوئے-