جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

ایشیائی خاتون کی مسجد حرام میں ‘خودکشی’

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد حرام میں ایک تیس سالہ ایشیائی خاتون نے مطاف کی بلند منزل سے کود خودکش کر لی۔ بلندی سے خاتون سر کے بل حرم کے فرش پر گریں اور موقع پر دم توڑ گئیں۔ اس واقعے کے بعد نعش مکہ کے شاہ فیصل ہسپتال منتقل کر دی گئی تاکہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے موت کے سبب کا تعین ہو سکے اور بظاہر خودکشی کے اس اقدام کے بارے میں مفصل رپورٹ پیش کی جا سکے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمرہ کی غرض سے سعودی عرب آنے والے ایک ایشیائی خاتون نے علی الصباح 0230 بجے مطاف کی اونچی ترین منزل کی گرل کے پاس کرسی رکھی اور اس پر چڑھ گئیں۔ انہیں دیکھ کر حرم میں تعینات پولیس اہلکار ان کی طرف لپکے تاکہ اسے اس اقدام سے باز رکھ سکیں، تاہم وہ اس کوشش میں ناکام رہے اور خاتون بلندی سے نیچے کود گئیں۔ مکہ پولیس نے ابھی تک حادثے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ذرائع نے بتایا کہ خاتون کے پاس سے پولیس کو درج کرائی گئی ایک شکایت کی کاپی ملی ہے جس میں انہوں نے خودکشی سے تین دن پہلے شوہر کے خود پر تشدد سے متعلق رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس نے شکایت کو مزید تحقیق کے لئے پراسیکیوٹر کو ارسال کر دیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے حادثے کی تین وجوہات ہو سکتی ہیں کہ خاتون نفسیاتی مریض ہو سکتی ہیں دوسرا سبب یہ عائلی جھگڑا ہو سکتا ہے تیسری وجہ ایشیائی ملکوں میں پائی جانے والی ضعیف الاعتقادی ہو سکتی ہے کہ حرم پاک میں مرنے والا اللہ کا مقرب ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…