کراچی(این این آئی)شہرقائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی، ملزم نے شہری کو طمانچہ مارا تو نوجوان نے بھی اسے جوابی تھپڑ جڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں 3 مسلح ملزم موٹرسائیکل پر گھر کے باہر 3 شہریوں کو لوٹنے پہنچے، ڈاکوئوں کو دیکھ کر ایک نوجوان گھر کے اندر بھاگ گیا۔ڈاکوئوں نے دو شہریوں کو اسلحہ کے
زور پر لوٹا۔جس کی ویڈیومنظرعام پر آگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے دوران ڈاکو شہری کو مارتا ہے تو پلٹ کر شہری بھی تھپڑ لگا دیتا ہے۔ملزمان فرار ہونے لگے تو ایک ڈاکو سے غلطی سے گولی بھی چل گئی۔خیال رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز لائنز ایریا میں ڈیلیوری بوائے کو لوٹ لیا گیا تھا۔