جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

دوست نے 27سال قبل میٹرک پاس کرنیوالے تمام دوستوں کو اکٹھا کر کے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) ایک دوست نے 27سال قبل میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے تمام دوستوں کو ایک چھت کے نتیجہ دوبارہ اکٹھا کر کے منفرد ریکارڈ قائم کردیا ، تقریب میں اساتذہ کرام کو بھی مدعو کیا گیا جن کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،ایک دوست تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر بیرون ملک سے پاکستان آیاجبکہ کچھ دوست بیرون ملک سے سکائپ پر

تقریب میں شریک ہوئے اور آبدیدہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق 1993ء میںگورنمنٹ سلیم ماڈل سکول لوئر ما ل سے میٹرک کاامتحان پاس کرنے والے کامران ابرار نے منفرد کارنامہ سرانجام دیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ کامران ابرار نے میٹرک کرنے والے تمام دوستوں کو لاہور میں ایک جگہ اکٹھا کرنے کیلئے کا پروگرام ترتیب دیا اور انہیں تمام دوستوں سے رابطوں میں خاصی مشکلات درپیش آئیں تاہم وہ تمام دوستوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ یہی نہیں بلکہ میٹرک میں نصاب پڑھانے والے تمام اساتذہ کوبھی عزت و احترام کے ساتھ مدعو کیا گیا اور ان کی آمد پر شاگردوںنے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ تقریب میں شرکت کے لئے عمران بٹ نامی دوست کویت سے خصوصی طور پر پاکستان آیا جبکہ کچھ بیرون ملک مقیم دوستوںنے سکائپ کے ذریعے شرکت کی ۔ ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کئی دوست آبدیدہ بھی ہو گئے ۔ تقریب میں آنے والوںکی خصوصی کھانوں سے تواضع بھی کی گئی ۔ پنڈال کو زمانہ طالبعلمی کی تصاویر،سکول کارڈز اورسر ٹیفکیٹس سے سجایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…