پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں خطرناک ڈیزائن کی عمارت کی تعمیر، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے جنوبی ریجن جازان کی ابو عریش کمشنری میں ایک عمارت کا عجیب و غریب ڈیزائن سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابوعریش کے الربیع محلے میں زیر تعمیر انوکھی عمارت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سوالات کی بھرمار ہے۔ ہر کوئی سوال کر رہا ہے کہ آخر ایسے ڈیزائن کی عمارت کی منظوری کیوں دی گئی۔

ابوعریش کی بلدیاتی کونسل نے البر فلاحی انجمن کی متنازع عمارت کی تعمیر کا کام بند کرا دیا ہے۔ بلدیاتی کونسل کا دعوی ہے کہ عمارت منظور شدہ ڈیزائن سے مختلف طریقے سے تعمیر کی جا رہی تھی۔ خلاف ورزیوں کا مسئلہ طے ہونے تک تعمیر کا کام بند کرادیا گیا۔انجمن کے چیئرمین محمود الاقصم نے کہا کہ بلدیاتی کونسل نے ڈیزائن میں جس غلطی کا تذکرہ کیا ہے وہ معمولی سی ہے۔ مغربی جانب کا ایک حصہ زیادہ اٹھ گیا ہے اور اسے ٹھیک کردیا جائے گا۔الاقصم نے یہ بھی کہا کہ دراصل پلاٹ بہت چھوٹا تھا تاہم انجمن کے صدر دفتر سے قریب ہونے کے باعث بے حد اہم ہے۔ یہ عمارت تربیتی مرکز کے طور پر استعمال کی جائے گی۔ عمارت کی تعمیر کا کام بلدیاتی کونسل کی مطلوبہ منظوریوں کے بعد ہی شروع کیا گیا۔بلدیاتی کونسل کا کہنا تھا کہ عمارت کا ایک حصہ منظور شدہ ڈیزائن سے مطابقت نہیں رکھتا جبکہ عمارت کی بنیادوں کی بابت بھی اطمینان حاصل کیا جائے گا۔الاقصم نے کہا کہ انجمن کے پاس غیرمنقولہ جائدادیں جازان میں کسی بھی انجمن کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ جازان ڈیم روڈ پر فلیٹس ہیں یہ پوری کمشنری میں فلیٹس کا سب سے بڑا کمپلیکس ہے۔ وثیقہ نویسی کا دفتر بھی ہمارا ہی ہے۔ بلدیاتی کونسل کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کو جلد دور کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…