سعودی عرب ، حائل میں 1000 سال قبل مسیح کے آثار قدیمہ کا انکشاف

7  ‬‮نومبر‬‮  2019

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں سیاحت اور قومی ورثے سے متعلق جنرل اتھارٹی نے حائل صوبے میں آثار قدیمہ کا ایک مقام دریافت کیا ہے جو قبل مسیح سے ایک ہزار سال قبل کے زمانے کا ہے۔ یہ مقام حائل شہر کے مغرب میں تقریبا 205 کلو میٹر کی دوری پر الشملی ضلع کے شمال مغرب میں واقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حائل صوبے میں سیاحت اور قومی ورثے سے متعلق جنرل اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر زیاد المصیول نے بتایا کہ حالیہ دریافت حائل صوبے میں آثار قدیمہ کے خزانوں میں ایک بڑا اضافہ ہے جو علاقے میں سیاحت کی

ترقی میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل اتھارٹی اس مقام کو سیاحوں کے استقبال کے لیے تیار کرنے پر کام کرے گی۔دوسری جانب حائل صوبے میں قومی ورثے کی دیکھ بھال کے شعبے کے سربراہ اور آثار قدیمہ کے ماہر سعد الرویسان کے مطابق مذکورہ مقام پر نرم ریت اور رسوبی چٹانیں پائی جاتی ہیں۔ یہاں چٹانوں پر بڑی تعداد میں تصویری اور تحریری نقوش موجود ہیں۔ ان کے علاوہ بہت سے خوب صورت اور شان دار خاکے بھی نظر آتے ہیں جو گھوڑوں اور اونٹوں کی تصاویر پر مشتمل ہیں۔ مزید برآں یہاں ثمودی دور کی تحریر کے نقوش بھی پائے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…