بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اسلام قبول کرنے والی سابق ملکہ حسن کی ملائیشیا کے بادشاہ سے شادی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام قبول کرنے والی روس کی سابق ملکہ حسن ریحانہ ملائیشین بادشاہ کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔ روسی میڈیا کے مطابق 25 سالہ سابق ملکہ حسن کا اسلام قبول کرنے سے پہلے نام ’ویوہڈینا‘ تھا جنہوں نے ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ سے شادی کرنے کا اعلان گزشتہ برس ہی کیا تھا۔ دونوں کے نکاح اور شادی کی تقریب 22 نومبر کو روس کے

دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوئی جس میں شاہی مہمان اور دیگر عزیزوں نے شرکت کی، سابق ملکہ حسن شادی کے بعد ملائیشیا کے بادشاہ تینگکو محمد فارس پترا سے شادی کے بعد خاتون اول بن گئیں۔ ایک روز قبل شاہی تقریب کی تصاویر سامنے آئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا نے نیلے رنگ کے روایتی لباس جبکہ دلہن نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ سابق ویوہڈینا نے سن 2016 میں ملکہ حسن کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جس کے بعد انہیں ملائیشیا کے بادشاہ نے شادی کا پیغام بھیجا اور اسلام قبول کرنے کی شرط بھی عائد کی۔ ریحانہ نے چین اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں فلاحی کاموں میں حصہ بھی لیا۔ روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد ریحانہ نے شوہر کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے حجاب لینا بھی شروع کردیا ہے اور اب وہ بلاوجہ محل کے دیگر حصوں میں نظر بھی نہیں آتیں۔ رپورٹ کے مطابق ریحانہ نے ماسکو یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور پھر انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد مس ماسکو کا لقب اپنے نام بھی کیا اور اب انہوں نے ملائشیا کی ملکہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…