مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قرآن مجید اللہ تعالی کی وہ مقدس کتاب ہے جس کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری اللہ پاک نے خود اٹھائی ہے ۔
جبکہ ہرمسلمان کی خواہش ضرورہوتی ہے کہ وہ خود حافظ قرآن ہویااس کے بچے قرآن پاک حفظ کریں جبکہ عام طورپروالدین بچوں کوقرآن کی تعلیم دلاناسب سے اولیں فرض قراردیتے ہیں کیونکہ تمام مسلمان یہ جانتے ہیں کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسانوں کے لئے آنے والا ایک عظیم معجزہ ہے۔
اس کی ایک مثال سعودی عرب میں 100 سو سالہ سعودی بزرگ شہری ہیں جو ہر 3 روز میں قرآن کریم مکمل کرلیتے ہیں۔ان کاتعلق سعودی عرب کے ضلع ” زُلفی” سے تعلق رکھنے والے سو سالہ بزرگ شیخ محمد السویکت کی قرآن سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ہر تین روز میں ایک قرآن کریم مکمل کر لیتے ہیں۔سو برس سے بھی زیادہ عمر کے بزرگ شہری قرآن کریم کی تلاوت کے انتہائی دل دادہ ہیں۔شیخ محمد السویکت اپنے علاقے کی ایک مسجد کے امام بھی ہیں۔جہاں لوگ ان کی تلاوت سننے کےلئے آتے ہیں ۔