دنیا کا محفوظ ترین ملک کون سا ہے؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ آپ چونکے بغیر رہ نہیں پائیں گے

5  ستمبر‬‮  2016

نیویارک(این این آئی) دنیا کے محفوظ ترین ملکوں کی نئی فہرست جاری کری گئی ہے جس کے مطابق دنیا بھرکے 171ممالک میں مالٹا کا پہلا ،مصر کادوسراسعودی عرب کا تیسرانمبر ہے جبکہ امریکا 116ویں نمبر پر ہے ،امریکی نیوز ویب سائٹ ’’ٹیک پارٹ‘‘ کے مطابق محققین نے دنیا کے 171 ریاستوں میں قدرتی آفات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ مطالعہ جاری کیا ہے۔ منصوبے کے ڈائریکٹر پیٹر میوک کا کہنا تھا کہ مطالعے میں ماحول اور قدرتی اور انسانی زاویوں سے متعلق تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ان میں انفرا اسٹرکچر، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی اور کسی خاص آفت کا سامنا کرنے کی صورت میں تیزی کے ساتھ امداد کی تقسیم کی قدرت شامل ہیں۔قوام متحدہ کے انسٹییوٹ فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیومن سیکیورٹی کی اس فہرست میں دنیا کا محفوظ ترین ملک مالٹا کو قرار دیا گیا ہے، اس فہرست میں قطر دوسرے اور سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے کی فہرست میں لائبریا کو 56ویں، زمبیا کو 66ویں اور وسطی افریقہ کو 71ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔امریکہ محفوظ ممالک کی فہرست میں 116ویں نمبر پر ہے۔یونیورسٹی رپورٹ کے مطابق ونواتو،ٹونگا،فلپائن،گوئٹے مالااوربنگلادیش خطرناک ممالک میں شامل ہیں۔خطرناک ترین پندرہ ممالک میں سے تیرہ براعظم افریقہ میں واقع ہیں، اس ممالک میں قدرتی آفات بعد بحالی کے اقدامات کی شرح بھی انتہائی کم ہے۔سیلابوں زد میں رہنے والے آسٹریلیااور زلزلوں کے مرکز جاپان کوکو اس فہرست میں مشترکہ طور پر ایک سواکیس واں نمبر ملاہے۔‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…