اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امیر ترین چینی شخص نے امیر بننے کے خواہشمند نوجوانوں کو ایسا مشورہ دےڈالا کہ لاکھوں نوجوان حیرت میں پڑ گئے

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے امیر ترین شخص نے امیر بننے کے خواہش مند نوجوانوں کو مشورہ مانگنے پر ایسا مشورہ دے ڈالا جس نے لاکھوں نوجوانوں کو حیرت میں ڈال دیا جبکہ اکثر کو ایسا لگا کہ کہیں ان کا مذاق تو نہیں اڑایا جا رہا ۔
تفصیلات کے مطابق چینی ویب سائٹ شنگھائسٹ پرشائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی شو میں چین کے امیر ترین شخص وانگ جیانلن کو مدعو کیا گیا ۔ جہاں سوال کرنے پر انہوں نے دولت مندبننے کے خواہش مند افراد کو ایک مفید مشورہ دیا لیکن وہ مشورہ ایسا تھا کہ بہت سے نوجوانوں کو ایسا لگا کہ شاید ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔ جب ان سےپوچھا گیا کہ عملی زندگی کے آغاز میں نوجوان جو دولت مند بننے کی خواہش رکھتے ہیں وہ اپنا ہدف کیسے پورا کریں تو ان کا کہنا تھا کہ دولت مند بننے کے لئے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ امیر بنیں تو ابتدا میں چھوٹے ہدف رکھیں ۔ اس کے لئے انہوں نے مشورہ دیا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ چھوٹے ہدف کے طور پر ابتدا میں صرف 10 کروڑ یو آن (جو کہ تقریبا ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے کے برابر بنتےہیں )کمانے کی کوشش کریں۔ وانگ یو کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ یہ رقم بہت چھوٹی ہے مگر چھوٹے چھوٹے ہدف طے کر کےہی آپ بڑی کامیابی پا سکتے ہیں۔
وانگ کا یہ مشورہ مفید تو ہے مگر سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر نشر ہوتے ہی لاکھوں افراد کے تبصروں کا نشانہ بن گیا ۔ لوگ اس بات پر مسلسل حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ وانگ کو دنیا کے بارے میں کچھ اندازہ ہے بھی یا نہیں کیونکہ جس رقم کو وہ بہت چھوٹی رقم کہہ کر چھوٹا ہدف قرار دے رہے ہیں وہ عام نوجوانوں کے لئے جو دولت مند بننا چاہتےہیں صرف ایک خواب کی طرح ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…