قطر(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں روزانہ کچھ نہ کچھ انوکھا ہوتا ہی رہتا ہے،قطر میں بھی ایسا ہی ہوا جہاں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ پانے کے لئے دنیا کی سب سے بڑی چابی تیار کرلی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ چابی قطر میں ہونے والے ایک کلچرل شو کے دوران نمائش کے لئے پیش کی گئی جو 7میٹر لمبی اور تین میٹر چوڑی ہے۔
نجی ٹی وی نے چابی بنانے والی کمپنی کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ عرب خطے میں حالیہ سیاسی خلفشار کے باعث لاکھوں لوگ ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں اس لئے یہ چابی ان دربدر ہونے والے عرب باشندوں کی گھرواپسی کی علامت ہے۔واضح رہے اس سے قبل دنیا کی سب سے بڑی چابی کا ورلڈ ریکارڈ قبرص کے پاس ہے جو اس نے 2006ء میں قائم کیا ۔
قطر کا نام گنیز بک میں شامل کر لیا گیا، زبردست وجہ سامنے آگئی
2
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں