جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

روس میں نلکوں سے پانی کے بجائے تیل نکلنے لگا،عوام ششدر

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)مشرقی روس کے ایک گاؤں میں لوگ یہ دیکھ کر اس وقت حیرت میں پڑگئے کہ جب انھوں نے صبح گرم پانی کے لیے نلکا کھولا تو اس میں سے پانی کے بجائے تیل نکل رہا تھا۔ایک مقامی نامی ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ چیرسکی نامی گاؤں میں مرکزی ہیٹنگ نظام میں حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں تین ٹن سے زیادہ تیل پانی کی لائن میں لیک ہوگیا۔یہ لیک ہونے والا تیل پاس کی ندی تک بھی پہنچا جس سے اس کا پانی اور مٹی آلودہ ہوگئی۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں گاؤں کے ایک شخص کو اپنے گھر کے نلکے سے بالٹی بھرتے د یکھا جا سکتا ہے۔ اس نلکے سے گاڑھا، کالا مادہ نکل رہا ہے جو بلا شببہ تیل ہے۔چیرسکی گاؤں کے ایک باسی ایوون نے بتایا کہ ’یہاں تک کہ لوگ کچھ دھو بھی نہیں سکتے کیونکہ نلکے سے تیل اور پانی کی آمیزش سے آلودہ نکلنے والی چیز کی بو پیٹرول کی طرح ہے۔ یہ پوری طرح گندہ ہے۔حکام اب پانی کی سپلائی سے تیل کے تمام اثرات کو زائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ٹھنڈے پانی کی سپلائی میں تو کوئی خلل نہیں پڑا ہے اور پینے اور دھونے کے لیے اسی پانی کو ابال کر استعمال کریں۔مقامی حکام اور ماحولیات کے تحفظ سے وابستہ افسران نے اس لیک کی باضابطہ انکوائری شروع کر دی ہے۔چیرسکی میں بجلی کی سپلائی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اور یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب گاؤں کے باسی ابھی 24 گھنٹے تک بجلی نہ ہونے کو جھیل چکے ہیں۔بجلی نہ ہونے کے سبب مقامی حکام ہسپتالوں میں کام کاج اور دیگر ضروری چیزوں کے لیے جنریٹر سے کام لے رہے تھے۔حکومت کے محکمہ توانائی کے اپنے ریکارڈز کے مطابق اس برس چیرسکی میں بجلی جانے کا یہ 23 واں واقعہ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…