اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اس دنیا میں ایسے ایسے عجائبات موجو ہیں جن کے اسرار پر سے پردہ اٹھنا ابھی باقی ہے ۔مختلف لوگ اس کے بارے میں مختلف باتیں کرتے ہیں ۔گیڈر سنگھی کسے کہتے ہیں یہ آج تک پتہ نہیں چل سکا کسی نے بتایا کہ کسی خاص قسم کا سانپ کا منکا ہے کسی نے کالے رنگ کے چھوٹے سے پتھر کا نام لیا جو اوپر جنگلوں پہاڑوں میں سائیں اور سنیاسیوں کو ملتا ہے ایک آدمی نے ایک بالوں والے پتھر کا نام لے لیا یہ ساری باتیں اپنی جگہ پر مگر آج تک اس کی حقیقت نہیں کھل سکی سڑکوں پر بیٹھے باوے بھی اپنی بعض مصنوعات کو گیڈر سنگھی کہہ کر فروخت کرتے اور سادہ لوح لوگوں سے بڑی بڑی رقمیں بٹورتے ہیں گیڈر سنگھی کچھ بھی بلا ہو مگر کہتے ہیں کہ یہ جسے مل جائے اس کے وارے نیارے ہوجاتے ہیں ۔خیر حقیقت کچھ بھی ہو مگر ایک بات ماننے والی ہے کہ گیدڑ سنگھی ہے بہت پراسرار چیز۔