پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

نہار منہ بلیک کافی پینے کا کیا نقصان ہے؟ اعصابی ماہرین کی اہم وارننگ

datetime 16  جون‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)اعصابی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صبح خالی پیٹ بلیک کافی (بغیر دودھ اور چینی کے بنی سادہ کافی)پینے سے بے چینی، گھبراہٹ اور ذہنی دبائو میں اضافہ ہوتا ہے۔

اعصابی ماہرین کے مطابق کیفین خالی معدے میں تیزی سے جذب ہو کر دماغ اور اعصابی نظام کو اچانک متحرک کر دیتی ہے جس سے دل کی دھڑکن تیز، ہاتھوں میں کپکپی اور پریشانی کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق صبح جاگنے کے 30 سے 45 منٹ بعد جسم میں تنائو پیدا کرنے والا ہارمون قدرتی طور پر بلند سطح پر ہوتا ہے، ایسے وقت میں کالی کافی پینے سے جسم کا تنا مزید بڑھ جاتا ہے اور بے چینی کی علامات شدت اختیار کر جاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق خالی پیٹ ہونے کی وجہ سے جسم میں پروٹین، چکنائی اور کمپلیکس نشاستے موجود نہیں ہوتے جو کیفین کے جذب ہونے کی رفتار کم کر سکیں، نتیجتاً کیفین تیزی سے دماغ تک پہنچ کر آرام کا احساس دلانے والے کیمیائی مادے کو روک دیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کیفین ترک کرنے کی ضرورت نہیں تاہم کافی ناشتے کے بعد پی جا سکتی ہے، اگر بھوک محسوس نہ بھی ہو تو کافی سے پہلے ہلکی غذا لینا مفید ہے تاکہ کیفین کا اثر متوازن رہے اور بے چینی سے بچا جا سکے۔طبی ماہرین نے خاص طور پر ایسے افراد کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے جو پہلے ہی بے چینی یا ذہنی دبا کے مسائل کا سامنا کر رہے ہوں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…