جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

شادی سے لوگوں کو ہونے والے حیرت انگیز فائدے کا انکشاف‎

datetime 2  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عام طور پر کہا جاتا ہے کہ شادی ایک ایسا “لڈو” ہے جسے کھانے والا بھی پچھتاتا ہے اور نہ کھانے والا بھی۔ لیکن ایک نئی طبی تحقیق نے اس تاثر کو غلط ثابت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شادی کرنے والے افراد کنواروں کی نسبت زیادہ خوشگوار اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔یہ تحقیق امریکا کی مشی گن یونیورسٹی اور سنگاپور منیجمنٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کی، جس میں امریکا اور جاپان سے تعلق رکھنے والے تقریباً پانچ ہزار بالغ افراد کو شامل کیا گیا۔

تحقیق کا مقصد شادی شدہ اور غیر شادی شدہ افراد کی صحت، اطمینان اور شخصیت پر شادی کے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔نتائج سے پتا چلا کہ غیر شادی شدہ لوگ زندگی میں زیادہ مطمئن نظر نہیں آئے جبکہ شادی شدہ افراد نے خاندانی سپورٹ اور تعلقات کی مضبوطی کی وجہ سے بہتر جسمانی و ذہنی صحت اور خوشی کا اظہار کیا۔ محققین کے مطابق تنہا افراد اکثر سماجی دباؤ اور خاندانی پریشانیوں کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔دوسری طرف شادی شدہ جوڑے نہ صرف سماجی طور پر زیادہ متحرک رہتے ہیں بلکہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی زیادہ سکون اور اطمینان محسوس کرتے ہیں۔

یہ تحقیق جرنل پرسنل ریلیشن شپ میں شائع ہوئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل نومبر 2024 میں جرنل Evolutionary Psychological Science میں شائع ہونے والی ایک اور تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ شادی شدہ افراد، کنواروں کے مقابلے میں زیادہ پرمسرت اور پرامید ہوتے ہیں۔اس تحقیق میں شرکا کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا: شادی شدہ جوڑے، غیر شادی شدہ افراد اور وہ لوگ جو شادی کرنا چاہتے تھے لیکن رکاوٹوں کا سامنا کر رہے تھے۔ ان کی جذباتی صحت، خوشی، زندگی پر اعتماد اور امید کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق شادی مثبت جذبات میں اضافہ کرتی ہے اور زندگی پر اطمینان بڑھاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ لوگوں کی خوشی کی سطح نمایاں طور پر زیادہ پائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…