جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

روزانہ کچھ مقدار میں پھل کھانے کی عادت کا بہترین فائدہ دریافت

datetime 2  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موجودہ دور میں فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے، جس کے نتیجے میں بالخصوص پھیپھڑوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

برطانیہ میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق پھلوں کو معمول کا حصہ بنانے سے پھیپھڑوں کو فضائی آلودگی سے لاحق نقصانات سے بچایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ سیب سمیت مختلف پھل کھانے سے پھیپھڑوں کے افعال بہتر رہتے ہیں۔

لیسٹر یونیورسٹی کے محققین نے اس تحقیق کے دوران یوکے بائیو بینک کے دو لاکھ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس میں ان کی غذائی عادات، فضائی آلودگی کی سطح اور پھیپھڑوں کی صحت کے اعدادوشمار شامل تھے۔

نتائج سے ظاہر ہوا کہ آلودگی کے ذرات میں معمولی اضافے کے باوجود وہ افراد جو پھل زیادہ کھاتے تھے ان کے پھیپھڑوں پر اس کے اثرات کم ہوئے، جبکہ پھل کم استعمال کرنے والوں میں سانس کے مسائل زیادہ دیکھے گئے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ خواتین پھلوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں پھیپھڑوں کے امراض سے نسبتاً بہتر تحفظ حاصل ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کم کرنے والے اجزا فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والے تناؤ اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تحقیق اس بات کا ثبوت ہے کہ متوازن اور صحت مند غذا مرد و خواتین دونوں کے پھیپھڑوں کی کارکردگی میں بہتری لا سکتی ہے۔

محققین نے اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل میں مزید تحقیق کریں گے تاکہ یہ جان سکیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ غذا کس طرح پھیپھڑوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے۔

یہ نتائج یورپین ریسپیریٹری سوسائٹی کانگریس کے موقع پر پیش کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…