لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کی سائوتھ افریقن قسم سامنے آگئی جو کورونا ویکسین کروانے والوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کی سائوتھ افریقن مہلک قسم کے کیسز لاہور میں سامنے آگئے، کورونا کی ساتھ افریقن قسم پاکستان آنے والے مسافروں کے ذریعے لاہور پہنچی،
سائوتھ افریقن وائرس دیگر اقسام کے مقابلے میں دو گنا زیادہ رفتار سے پھیل رہا ہے، اس کے سامنے کورونا سے بچا ئوکی ویکسین بھی غیرموثر دکھائی دے رہی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ایسے افراد جن کی ویکسینیشن ہونے کے بعد اینٹی باڈیز بھی بن چکے وہ بھی سائوتھ افریقن قسم کے باعث کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔