ایبٹ آباد ( آن لائن ) ملک میں صحتیاب ہونے والے مریض کو دوسری مرتبہ کرونا ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ایوب میڈیکل کالج حکام کے مطابق 41 سالہ سرکاری ملازم میں صحتیاب ہونے کے 4 ماہ بعد دوبارہ مہلک وبا کی تشخیص ہوئی ہے ،
مریض کے جسم میں اینٹی باڈیز ختم ہو چکی تھیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس مریض کو جون میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں کچھ روز زیر علاج رہنے کے بعد اس نے ملک وبا کو شکست دے دی تھی تاہم اب جب دوبارہ اس شخص کو ہسپتال لایا گیا تو ٹیسٹ کرنے پر مریض میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ مریض کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ ایوب میڈیکل کالج ریسرچرز کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں یہ پہلا ڈاکومینٹڈ ری انفیکشن کا کیس ہے، جو سامنے آیا ہے اور جسے ہم نے باقاعدہ طور تحقیقی مقالے کی شکل دی ہے۔