جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کمزور اور بھربھرے ناخنوں سے نجات کے لیے مددگار نسخے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ناخنوں پر نیل پالش لگائیں یا نہیں، لمبے ہوں یا چھوٹے، مضبوط اور چمکدار ناخن ہمیشہ اچھے لگتے ہیں اور مجموعی طور پر اچھی صحت کی نشانی بھی ہوتے ہیں۔ تاہم اگر آپ کے ناخن اکثر ٹوٹ جاتے ہیں یا صحیح طرح اگتے نہیں ہیں، تو یہ کیلشیئم کی کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ اس صورت میں دودھ سے بنی مصنوعات، سبزپتوں والی سبزیاں، مچھلی،

گریاں اور انجیر وغیرہ کا استعمال اس مسئلے سے نجات دلا سکتا ہے۔ کیا آپ ناخن گوشت میں گھسنے سے پریشان ہیں؟ تو یہ ٹوٹکے آزمائیں تاہم کچھ گھریلو ٹوٹکے بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ناریل کا تیل ناریل کا تیل اچھا اینٹی آکسائیڈنٹ ہے اور ناخنوں کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ یہ جراثیم اور فنگل کش خصوصیات بھی رکھتا ہے، کچھ مقدار میں ناریل کے تیل کو گرم کرکے ناخنوں اور ارگرد کی جلد پر لگاکر اس وقت تک مالش کریں جب تک وہ جذب نہ ہوجائے۔ سیب کا سرکہ سیب کا سرکہ ناخنوں کو مضبوط بنانے کے لیے بہت فائدہ مند ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے ایک گلاس گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ سرکہ ملائیں اور اس میں ناخنوں کو کچھ منٹ کے لیے ڈبو دیں، اس عمل کو روزانہ دہرائیں۔ لیموں کا عرق لیموں میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ کولیگن کی پیداوار تیز کرتا ہے اور ناخنوں کو مضبوط بناتا ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے آدھے لیموں کو ایک کپ گرم پانی میں نچوڑ کر مکس کریں اور اس میں ناخنوں کو 5 سے 10 منٹ کے لیے ڈبو دیں۔ زیتون کا تیل زیتون کا تیل جلد کی نمی اور ناخنوں کے لیے بہت زبردست ہے، زیتون کے تیل کو کچھ گرم کرکے ناخنوں پر لگا کر 5 سے 10 منٹ تک مالش کریں۔ انڈے کی زردی اور شہد ایک انڈے کی زردی کو 1/2 چائے کے چمچ گرم شہد میں مکس کریں اور اس مکسچر کو ناخنوں اور ارگرد کی جلد پر لگا کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر دھولیں۔ انڈے کی زردی میں وٹامن اے اور فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو کہ کمزور اور بھربھرے ناخنوں کو مضبوط بنانے کے لیے موثر ہیں۔ بادام کا تیل بادام کے تیل میں وٹامن اے، بی اور ای کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو کہ جلد کی مرمت، نمی اور جگمگاہٹ بحال کرنے کے ساتھ ناخنوں کے لیے بھی مفید ہے، اس تیل کو گرم کرکے ناخنوں اور ارگرد کی جلد پر لگائیں اور کچھ منٹ تک مالش کریں۔ السی کا تیل اس تیل میں فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیاد ہہوتی ہے جو کہ ناخنوں کی نشوونما کے لیے موثر ہیں، اس تیل کو ناخنوں پر لگا کر کچھ منٹ کے لیے مالش کریں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…