منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں کورونا کی ویکسین کا ٹرائل کب مکمل ہو گا؟ متاثرہ مریضوں کیلئے خوشخبری

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں جاری کورونا سے بچا کی ویکسین کا ٹرائل 2 ماہ میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ

پاکستان کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچا کے لیے تیار کی گئی 4 مختلف ویکسین کے ٹیسٹنگ اور ان کے ٹرائل کا عمل شروع کردیا گیا ہے ، ان چار ویکسین میں سے 2 چینی کمپنیوں کی تیار کردہ ہیں ، جب کہ دیگر 2 مغربی ممالک کی ویکسین ہیں جن کا ٹرائل اور ٹیسٹنگ کا عمل اس وقت جاری ہے ، کورونا سے بچا کی ان ویکسین کا ٹرائل آئندہ 2 ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔اس ضمن میں یاد رہے کہ چند روز قبل دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے حوالے سے امریکی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی نے ریمڈیسوئر کی منظوری دے دی جو کہ عالمی وبا کا پہلا منظور شدہ علاج بن گیا۔اس بارے میں امریکی میڈیا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے علاج کی غرض سے استعمال کے لیے پہلی دوا کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ، جس کے بعد عالمی وبا کے خلاف ریمڈیسوئر کورونا وائرس کا پہلا منظور شدہ علاج ہو گا ، جب کہ آنے والے چند روز میں ہی اس دوا کو کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کیا جاسکے گا ، اس سلسلے میں ایف ڈی اے نے ریمڈیسوئر کی ہسپتالوں کو سپلائی کرنے کی منظوری بھی دے دی ، جہاں اس دوا کو تین ہزار 120 ڈالرز میں فروخت کیا جائے گا ، اور اس سال2.17 ارب ڈالرکی دوا فروخت کی جائے گی ، دوسری طرف ایف ڈی اے کی منظوری کے ساتھ ہی اس دوا کو تیار کرنے والی کمپنی کے اسٹاک شیئرزمیں بھی 4.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…