لاہور ( این این آئی) آلو کا زیادہ استعمال آپ کو اس خطرناک بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی ، آلو کا زیادہ استعمال شوگر کا باعث ہو سکتا ہے ۔جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ آلو کا زیادہ استعمال شوگر جیسی بیماری کو
دعوت دے سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق آلو چاہیں بیکڈ کئے ہوں،ابلے ہوئے ہوں، میش ہوں یافرائز ہر صورت میں اس کازیادہ استعمال ذیابیطس جیسی بیماری کے خطرہ کاباعث بنتا ہے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آلو کے روزانہ استعمال سے شوگر کاخطرہ 33فیصد جبکہ ہفتے میں دو سے چار بار اس کا استعمال 7فیصدتک رسک بڑھادیتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چپس یا فرنچ فرائز شوگر بڑھانے میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے آلو کا محتاط استعمال ہی شوگر سے بچنے کے لئے بہترین حکمت عملی ہے۔