جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کوروناسے انتقال کرنیوالے شخص کے پھیپھڑے چمڑے کی طرح سخت ہو گئے،انتقال کے 18 گھنٹے بعد بھی کیا چیز موجود تھی؟ ماہرین کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)کورونا وائرس انسان کے جسم میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے اور اسی وجہ سے انسان کو سانس لینے بھی دشواری ہوتی ہے۔اب حال ہی میں کورونا وائرس کا ایک خطرناک کیس دیکھنے میں آیا ہے جس میں انتقال کرنے والے

62 سالہ شخص کے پھیپھڑے چمڑے کی طرح سخت ہو گئے تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک 62 سالہ شخص کورونا وائرس میں مبتلا ہوا اور وائرس ان کے پھیپھڑوں میں اتنا پھیل گیا کہ اس کے پھیپھڑے چمڑے کی طرح سخت ہو گئے۔62 سالہ مریض پھیپھڑوں میں کورونا وائرس کی شدت سے بھی زیادہ پھیلنے کے باعث انتقال کر گیا اور ماہرین نے انکشاف کیا کہ ان کے انتقال کو 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی ان کی ناک اور گلے میں کورونا وائرس ایکٹو(فعال)تھا اور اس سے کوئی بھی دوسرا شخص متاثر ہو سکتا تھا۔آکسفورڈ میڈیکل کالج کے ڈاکٹر دنیش را کا کہنا تھا کہ مریض کے پھیپھڑے چمڑے کی طرح سخت ہو گئے تھے اور اس مریض سے انہیں کورونا وائرس کے پھیلا کو سمجھنے میں کافی مدد ملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا سے مرنے والے مریض کی لاش کو ان کے خاندان کی رضامندی کے بعد ہی پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی گئی تھی۔ڈاکٹر دنیش را نے مزید کہا کہ اس مریض کے جسم کی جانچ کر کے تیار کی جانے والی رپورٹ برطانیہ اور امریکا کے مریضوں کی رپورٹ سے کافی مختلف ہے جس کا یہ مطلب ہے کہ بھارت میں موجود کورونا وائرس دوسرے ممالک سے کافی مختلف ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…