زیورات میں ٹوائلٹ سے کتنے زائد جراثیم موجود ہیں، حیرت انگیز انکشاف

23  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی) برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ہفتہ مسلسل استعمال ہونے والے زیورات میں ٹوائلٹ سے چار گنا زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ایک ہفتہ سے زائد زیر استعمال رہنے والے انگوٹھی، گھڑی اور بالیوں میں ٹوائلٹ سیٹ

سے 428 گنا زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔برطانوی ماہرین کی جانب سے کیے گئے سروے میں دو تہائی برطانوی شہریوں نے اپنے زیورات کی صفائی نہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔تجربے نے ثابت کیا کہ ایک ہفتہ مسلسل زیورات کے استعمال سے 21 ہزار سے زائد بیکٹیریا پیدا ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ جراثیم انگوٹھی اور اس کے بعد گھڑی میں پائے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان زیوارت میں خطرناک بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔روازنہ کی بنیاد پر ہمارے ہاتھ سیکڑوں چیزوں کو چھوتے ہیں جن سے ہزاروں جراثیم ہمارے ہاتھوں پر منتقل ہو جاتے ہیں۔ ہم ہاتھ تو دھو لیتے ہیں تاہم زیورات دھونے کا خیال ہمیں نہیں آتا جس کی وجہ سے زیورات میں موجود جراثیم پھلتے پھولتے رہتے ہیں۔برطانیہ میں زیوارات کے کاروبار سے منسلک ایک اہم شخصیت کا کہنا ہے کہ ہم اپنے زیورات کو ان کی مالیتکی وجہ سیمحفوظ رکھتے ہیں جو کہ ایک اچھا عمل ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ زیورات کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…