ڈسکہ (این این آئی ) موسم گرما کی رخصتی اور موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی ناک کان گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگاہے اور بڑے و چھوٹے تمام عمر کے افراد بڑی تعداد میں مذکورہ امراض میں مبتلا ہورہے ہیں گلے کی خرابی ‘نزلہ ‘زکام ‘کھانسی کے ساتھ بخار کی علامات
ظاہر ہونے پر مختلف مقامات پر ڈاکٹروں کے کلینکوں پر رش لگ گیاماہرین امراض کا کہنا ہے کہ خشک موسم اور بے جاآلودگی سمیت ٹھنڈے پانی اور چٹ پٹی چیزوں کے استعمال سے ناک ‘کان ‘گلے کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے ان بیماریوں کا شکار چھوٹے بچے اور بوڑھے زیادہ ہوتے ہیں لہٰذا والدین بچوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی نہ برتیں بچے بوڑھے جوان مرد و خواتین فوری طور پر ٹھنڈے پانی کولڈ ڈرنکس ‘کھٹے مشروبات ‘چٹ پٹی و تلی ہوئی اشیاء غیر معیاری بناسپتی گھی وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں اور ائیر کنڈیشن کااستعمال فوری طورپر بند کردیاجائے نزلہ اور زکام کی صورت میں گرم پانی کے غرارے اور گرم مشروبات کا استعمال مفید ہے