پریشان نہ ہوں ، فوراً یہ کام کریں پیروں میں بدبو سے بچنے کا آسان طریقہ

22  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر افراد اپنے پیروں کی بو سے نہایت پریشان رہتے ہیں اور اس بو سے دوسرے افراد بھی ان سے دور نظر آتے ہیں۔ماہرین کے مطابق بدبو کی وجہ ایک بیکٹیریا ہے جو پیروں کی جلد میں پایا جاتا ہے اور پسینے کے ساتھ ملکر یہ ایک طرح

کا تیزاب بناتا ہے جو بدبو کی وجہ بنتا ہے۔ امریکی کیمیکل سوسائٹی کے مطابق انسانی پیروں میں پسینے کے غدود بڑی مقدار میں ہوتے ہیں۔ جوتے اور موزے پسینے کو خشک نہیں ہونے دیتے اور وہ بیکٹیریا کے ساتھ ملکربدبو کی وجہ بنتے ہیں اور ان بیکٹیریا سے گیس کا اخراج ہوتا ہے جو شدید بدبودار ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ پروپینوئک، میتھانیتھوئل اور آئسوویلرک ایسڈ بھی پیدا ہوتے ہیں۔ پائوں کی مردہ کھال اور خلیات کی بوسلفر اور سڑے ہوئے پنیر کی طرح ہوتی ہے جو پیروں کی بدبو کو ناقابلِ برداشت بناتی ہیں۔اب اگر پیروں کی بو سے نجات حاصل کرنی ہے تو اس کے لیے پسینے ، مردہ کھال اور بیکٹیریا تینوں کو روکنا ضروری ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہمیشہ کاٹن کے نئے موزے پہنیں، اینٹی بیکٹیریا صابن سے پاں دھوئیں اورکسی برش سے پیروں کے تلووں کی مردہ کھال رگڑ کر اتاریئے۔ اس طرح پیروں کی بدبو سے نجات مل سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…