ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

کورونا وائرس کے شکار افراد شوگر میں مبتلاہونے لگے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)ماہرین طب نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار افراد ذیابیطس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔امریکی ریاست ایریزونا میں کورونا وائرس کے شکار 28 سالہ شخص کی حالت قرنطینہ کے دوران بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ٹیسٹ کرنے پر انکشاف ہوا کہ مذکورہ شخص کا خون میں شوگر لیول مسلسل بڑھتا رہا ہے جب کہ وہ کبھی ذیابیطس کے

مریض نہیں رہے تھے اور مزید ٹیسٹس سے پتہ چلا کہ وہ ذیابیطس ٹائپ ون کے مریض بن گئے ہیں۔ماہر ذیابیطس ڈاکٹر فرانسسکو ریوبینو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دنیا بھر سے ایسے کیسز سامنے آرہے ہیں جس سے واضح ہورہا ہے کہ کورونا وائرس مریضوں کو ذیابیطس لاحق ہونے کا موجب بن رہا ہے بالخصوص ایسے مریض جو پری ڈایابیٹک کہلاتے ہیں کووڈ-19 میں مبتلا ہونے کے بعد شوگر کے باقاعدہ مریض بن جاتے ہیں۔امریکن ڈایابیٹک ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر رابرٹ ایئکل نے کہا کہ ہمیں اس وقت ذیابیطس کی ایک نئی قسم کا سامنا ہے۔ یہ ایسے مریضوں میں ظاہر ہورہی ہے جو شوگر کے مریض نہیں تھے اور نہ ہی ان کی ذیابیٹک کے حوالے سے میڈیکل ہسٹری تھی لیکن وہ کورونا کے شکار ہوئے اور پھر اچانک ذیابیطس کے مریض بن گئے۔ڈاکٹر رابرٹ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیوں کہ مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے اور ذیابیطس ٹائپ ون میں بھی امیون سسٹم ہی غلطی سے لبلبہ کے ان سیلز کو ختم کردیتا ہے جو انسولین بناتے ہیں اور انسولین نہ بننے کی وجہ سے شوگر ہضم ہونے کے بجائے جسم میں ہی موجود رہتی ہے۔امریکی ڈایابیٹک ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر رابرٹ نے بتایا کہ ممکن ہے کورونا وائرس لبلبہ پر حملہ آور ہوا تاہم اس کے امکانات کم ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ امیون سسٹم نے کورونا وائرس پر حملہ کرنے کے بجائے لبلبہ کے سیلز پر حملہ کردیا ہو جس سے جسم میں انسولین پیدا ہونا بند ہوگئی ہو تاہم ابھی صرف ڈیٹا جمع ہوا ہے، اس پر باضابطہ تحقیق ہونا باقی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…