ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

بوتل کے ذریعے دودھ پینے کے نتیجے میں بچوں کے پیٹ میں کیا کچھ چلا جاتا ہے؟نئی تحقیق میں خوفناک انکشافات

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020
دودھ کی قیمت
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (اے ایف پی) ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بوتل کے ذریعے دودھ پینے کے نتیجے میں بچوں کے پیٹ میں باریک ترین پلاسٹک کے دس لاکھ ذرات چلے جاتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج دیکھ کر یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ انسانی خوراک میں پلاسٹک کے

باریک ذرات کی مقدار بہت زیادہ ہوگئی ہے۔اگرچہ ماہرین کو ان خدشات کا پہلے سے علم تھا تاہم اس صورتحال کے انسانی صحت پر اثرات پر کوئی ریسرچ نہیں کی گئی۔اپنی تحقیق کے دوران آئرلینڈ کے ماہرین نے بچوں کے دودھ کی بوتل کے 10 نمونوں کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی پولی پروپائلین سے بنی اشیا کا بھی جائزہ لیا، یہ وہ مٹیریل ہے جو عمومی طور پر خوراک کو محفوظ رکھنے کے ڈبے بنانے کے کام آتا ہے۔21 دن تک جاری تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ پلاسٹک سے بنی دودھ کی بوتلیں فی لٹر 1.3 سے 16.2 ملین مائیکرو پارٹیکلز پلاسٹک خارج کرتی ہیں۔ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پلاسٹک کے باریک ذرات کے اخرات میں بوتلوں کو گرم پانے سے دھونا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کا مقصد والدین کو خوفزدہ کرنا نہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…