کراچی کے اہم ہسپتال کا پرانا سامان بیچنے کی تیاریاں، مافیا نے قیمتی سامان غائب کرنا شروع کردیا، آکشن برانچ کا بھی پراسرار رویہ

20  اکتوبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی) سول اسپتال کراچی میں اسپتال کا پرانا سامان بیچنے کی تیاریاں، خبر ملتے ہی اسپتال میں موجود مافیا نے قیمتی سامان غائب کرنا شروع کردیا، رات کے وقت مختلف راہداریوں میں لگے بلب اور اسٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے باعث سیکورٹی گارڈز کی آنکھوں میں دھول جھونکنا آسان ہوگیا، تفصیلات کے مطابق صوبے کے سب سے بڑے تدریسی اسپتال میں کرپشن

کے عوض طبی آلات کی مہنگے داموں خریداری ، ادویہ کی خریداری میں من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں جبکہ انتظامیہ نے کانوں پر جوں نہ رینگی گزشتہ کئی عرصے سے مخصوص لوگ مخصوص ڈیوٹیوں پر براجمان ہیں ۔ باخبر ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے طبی آلات، الیکٹرونکس، برقیات اور دیگر سامان جو استعمال میں نہیں آرہا ہے اس کو بیچنے کی تیاری شروع کردی ہے بظاہر اب تک تو کوئی ٹینڈر یا انتظامیہ کی طرف سے ایسی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرون خانہ سامان بیچنے کی تیاری شروع ہوچکی ہے اور ٹینڈر کیلئے من پسند ٹھیکیداروں میں زیادہ پیسے دینے والوں کے نام پر غور کیا جارہا ہے ۔ محکمہ صحت سندھ اور ہنگامی نوعیت کا از خود خریدا جانیوالا سامان خرابی کی صورت میں اسٹور میں جمع کیا جاتا ہے جبکہ سپروائزروں کی نااہلی کے باعث کئی طبی آلات وارڈ ز کے کسی کونے میں بھی پڑے دکھائی دیتے ہیں اب جبکہ ان میں کچھ چیز اصل حالت میں بھی موجود ہوتی ہیں ان میں اسپتال کی چور مافیا جو قریبی سرکاری گھروں میں رہائش پذیر ہے سامان غائب کردیتی ہے ۔ مختلف راہداریوں میں لگے بلب اور اسٹریٹ لائٹس کی خرابی نے مافیا کا کام مزید آسان کردیا ہے ۔ آکشن برانچ کا پراسرار رویہ اور مختلف کرپٹ سپر وائزر کی موجودگی نے موجود ہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنادیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…