ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

کولیسٹرول لیول کم کرنے کا آسان گھریلو نسخہ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)روزانہ اخروٹ کھانے کی عادت بڑھاپے سے منسلک عام طبی مسائل جیسے ہائی بلڈ کولیسٹرول لیول سے بچا ئومیں مددگار ثابت ہوتی ہے۔یہ بات اسپین اور امریکا کے طبی ماہرین کی ایک مشترکہ طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔بارسلونا کے ہاسپٹل کلینک اور

امریکا کی لوما لنڈا یونیورسٹی کی اس تحقیق کے مطابق اخروٹ کھانے کی عادت سے جسم میں خراب سمجھے جانے والے کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔اس تحقیق کے دوران 707 صحت مند افراد کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا جس میں سے ایک کو روزانہ اخروٹ دیئے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو اس میوے سے دور رکھا گیا۔ایک سال بعد معلوم ہوا کہ اخروٹ میں شامل صحت بخش چربی اور دیگر اجزا  موٹاپے کو دور رکھنے کے ساتھ بلڈ کولیسٹرول لیول کی سطح کم کرتے ہیں جو کہ صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔محققین کو توقع ہے کہ وہ جلد اخروٹ کے دیگر عمر کے افراد میں بیماریوں کے حوالے سے بھی فائدے کی تصدیق کرسکیں گے۔اس حوالے سے مزید تحقیق پر مبنی رپورٹ کو جلد ایک کانفرنس کے دوران پیش کیا جائے گا۔اس سے پہلے ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اخروٹ خون کی شریانوں سے متعلق امراض کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اخروٹ کو کھانے سے کولیسٹرول ، گلیسرول، ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور اے پی او بی کی سطح میں کمی آتی ہے۔تحقیق کے مطابق اخروٹ کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افرادمیں دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے خطرے میں کمی لانے میں بھی مدد ملتی ہے۔یہ تحقیق طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…