جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

رمڈیسیویر دوا کورونا کے مریضوں کیلئے بے اثر قرار دیدیا گیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (این این آء )امریکی کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی اینٹی وائرل  رمڈیسیویر وہ واحد دوا ہے جس کے کووڈ19کے مریضوں پر مخصوص اثرات ظاہر ہوئے تھے اور اس سے قبل یہ دوا ایبولا کے وائرس کے خلاف آزمائی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی فوڈ اور

ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس سے شدید متاثرہ مریضوں پر اس دوا کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔تاہم اب عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ موثر امریکی دوا رمڈیسیویر کورونا وائرس سے شدید متاثرہ مریضوں پر بہت کم یا کوئی اثر نہیں ڈالتی اور ایسا نہیں لگتا کہ اس دوا کے استعمال کے ذریعے مریضوں کو تیزی سے صحت یاب ہونے میں مدد ملے گی۔ڈبلیو ایچ او کے نئے مطالعے میں رمڈیسیویر سمیت تین تیار شدہ ادویات ہائیڈراکسی کلورین، ایچ آئی وی کا مرکب لوپی نیور، ریٹونیور اور انٹرفیرون کا جائزہ لیا گیا۔دوران مطالعہ دواں کے استعمال سے مریضوں کی اموات، وینٹی لیٹر کی ضرورت اور مریضوں کے اسپتال میں قیام کے دورانیے سے متعلق سامنے آنے والے حتمی شواہد کا جائزہ لیا گیا۔مطالعے کے نتیجے میں ماہرین کا کہنا تھا کہ تمام دوائوں میں سے کوئی بھی دوا مریضوں کو زندہ رکھنے کی شرح بڑھانے یا جلد اسپتال سے ڈسچارج کرنے میں مدد فراہم نہ کرپائی اور دواں کا اموات پر نتیجہ مایوس کن نکلا۔ماہرین کاکہنا تھاکہ کووڈ 19 کیلئے نئی اینٹی وائرل ادویات، امیونو موڈیلیٹرز ،اینٹی سارس کووڈ 2 اور مونوکلونل اینٹی باڈیز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…