منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

سینے میں انفیکشن سے نجات میں مددگار گھریلو ٹوٹکے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موسم سرما میں سینے میں بلغم کی مقدار بڑھنے کے نتیجے میں انفیکشن کا امکان بڑھ جاتا ہے چاہے کھانسی ہو یا نہ ہو۔سینے میں انفیکشن یا ٹھنڈ متعدد امراض کے نتیجے میں لاحق ہوسکتا ہے جیسے موسمی نزلہ زکام یا فلو وغیرہ۔خوش قسمتی سے سینے میں انفیکشن سے ریلیف گھر بیٹھے بھی ممکن ہے جن میں سے کچھ طریقہ کار درج ذیل ہیں۔ بھاپ لینا

:کسی برتن میں پانی گرم کریں اور اپنے سر کو تولیے سے ڈھانپ کر بھاپ میں سانس لیں۔ یہ گرم بھاپ ہوا کی نالیوں کو کچھ حد تک کھولتی ہے جس کے نتیجے میں مواد کے لیے نکلنا آسان ہوجاتا ہے۔ اسی طرح بھاپ لینا روزمرہ کے تنا سے نجات دلانے میں میں بھی مدد دیتا ہے۔ زیادہ پانی یا مشروبات کا استعمال :جسم میں مناسب مقدار میں پانی کی موجودگی بلغم کے اخراج میں مدد دیتی ہے، ادرک کی گرم چائے بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہے جبکہ چکن سوپ بھی سینے میں انفیکشن میں ریلیف دلاسکتا ہے۔ سینے میں انفیکشن کے دوران کافی یا کیفین والے مشروبات سے دور رہنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ شہد بھی فائدہ مند: سینے میں ٹھنڈ کے لیے ایک اور قدرتی ٹوٹکا شہد ہے، جسے گرم پانی میں لیموں کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ شہد کھانسی کے سیرپ سے زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے، جو رات کو کھانسی کی روک تھام کرکے بچوں کی نیند کو بہتر کرتا ہے۔کسی تیل کو سونگھنا :پودوں سے حاصل کیے جانے والے تیل بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتے ہیں، ایک تحقیق کے دوران چودہ   مختلف اقسام کے تیل آزمائے گئے اور نتائج سے معلوم ہوا کہ وہ متعدد اقسام کے بیکٹریا کے خلاف مددگار ثابت ہوئے، اگرچہ بیکٹریا سے ہونے والا انفیکشن وائرل انفیکشن سے کم شکار کرتے ہیں مگر وہ سینے میں شدید انفیکشن کا باعث بنتے ہیں۔ مالش :پودینے کے تیل کی مالش سینے کے انفیکشن کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جبکہ بچوں کی نیند بہتر کرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…