اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کووڈ19 ویکسین، جانسن اینڈ جانسن نے بھی تجربہ روک  دیا،آخر ایسا کیوں کیا؟معروف کمپنی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)معروف عالمی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کہاہے کہ جن افراد پر کورونا وائرس کی ویکیسن کا تجربہ کیا جا رہا تھا ان میں ایک نا معلوم بیماری پائے جانے کی وجہ سے تجربہ روک دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے ماطبق معروف عالمی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کا

کہنا تھا کہ جن افراد پر کووڈ 19 کی ویکیسن کا تجربہ کیا جا رہا تھا ان میں ایک عجیب سی مبہم بیماری کا انکشاف ہوا ۔ کمپنی کے مطابق اس مرض کا تجزیہ کیا جا رہا ہے اور کچھ وقت کے لیے ویکسین کے کلینکل ٹرائل کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نئی اور مبہم مرض کا تجزیہ ایک آزاد ڈیٹا اور سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ اور اس کے کلینیکل ایکسپرٹ کر رہے ہیں۔جانسن اینڈ جانسن کا کہنا تھا کہ جس بڑے پیمانے پر ویکسین کا تجربہ کیا جا رہا تھا اس میں ہزاروں افراد شامل ہیں اور اس سطح پر عارضی طور پر تجرباتی عمل کو روکنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ کمپنی نے اس سلسلے میں کوئی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…