منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

جلد پر پس والا دانا نکل آئے تو کیا کرنا چاہیے ؟ گھر بیٹھے آسان قدرتی علاج پر فوری عمل کریں

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے پسماندہ علاقوں میں گرمیوں کے موسم کے دوران لوگوں کاپھوڑے پھنسیاں سے اکثر سابقہ ہوتا ہے۔ یہ بہت تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ پھوڑے اور پھنسیاں کیوں ہوتے ہیں اور ان کا علاج کیا ہے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔ پھوڑے ایک خاص قسم کے بیکٹیریا کی وجہ سے نکلتے ہیں جو جسم سے اینٹی باڈیز کے خارج ہونے میں رکاوٹ بنتے ہیں جس سے

جلد پر پھوڑے بن جاتے ہیں۔جیسے ہی کسی کو پھوڑے یا پھنسیاں نکلنی شروع ہوں گھر میں ہی اس کا علاج شروع کر دیا جانا چاہیے۔ جتنی جلدی علاج شروع ہو گا اتنی ہی جلدی ان سے چھٹکارہ ممکن ہو سکے گا۔گھر میں درج ذیل طریقے سے ان کا علاج کیجیے۔ دن میں 3مرتبہ ان پر نمک کی ٹکور کیجیے۔ ٹکور ہر بارکم از کم 30منٹ تک کی جانی چاہیے۔آپ نمک کی بجائے گرم پانی سے بھی پھنسیوں کی ٹکور کر سکتے ہیں، اگر یہ جسم کے نچلے حصے میں ہیں تو ٹب میں نیم گرم پانی لیجیے اور اس میں بیٹھ جائیے۔ نمک کی ٹکور یا گرم پانی سے دوران خون بڑھ جائے گا جس سے پھوڑوں اور پھنسیوں میں موجود پیپ جلد باہر نکل آئے گی اور یہ جلد خشک ہو کر ٹھیک ہو جائیں گی۔ چائے کی پتی کا تیل بھی ان کے علاج میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ تیل پھوڑوں پر دن میں ایک مرتبہ لگائیے، پھوڑے پر تیل لگانے کے بعد روئی سے اس کا ہلکا سا مساج کیجیے۔اگر پھر بھی آپ کے پھوڑے سے پیپ خارج نہیں ہو رہی تو اسے کپڑے سے ڈھانپنے کی بجائے کھلا چھوڑ دیں۔ ہوا لگنے سے پیپ جلد خارج ہو جاتی ہے۔ پھوڑے پھنسیاںجسم پر پھیل بھی سکتے ہیں، جسم پر جہاں جہاں ان کی رطوبت لگے وہاں نیا پھوڑا نکل آتا ہے۔ اس سے بچا کے لیے پھوڑے کو ہاتھ لگانے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ پھوڑے کی جگہ کو گرم پانی سے صاف رکھیں اور اس کی رطوبت باقی جسم پر نہ لگنے دیں۔ دیگر افراد پھوڑے پھنسیوں والے شخص کا تولیہ ہرگز استعمال نہ کریں۔ہر بار پھوڑوں کو دھونے کے بعدنیا تولیہ استعمال کریں اور نئے کپڑے پہنیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…