جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

50سال کی عمر میں بھی جوان نظرآنے کے گھریلو نسخے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عورتوں کی طرح مردوں کو بھی اپنی جلد کو تروتازہ اور دلکش رکھنا ضروری ہے تاہم مرد عام طور پر اس پر توجہ نہیں دیتے جس کے باعث جب ان کی عمر 40 سال سے زیادہ ہونے لگتی ہے تو چہرے پر بڑھاپے کے اثرات نمودار ہونے لگتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ اپنی جلد کی اس طرح حفاظت کریں کہ آپ 50 سال میں بھی 30 سال کے نظرآئیں۔ 20 سال کے

مردوں کے لیے: عام طور پر اس عمر میں جلد زیادہ آئلی ہوتی ہے جس سے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں اس لیے ا یسی عمر میں ایسی پراڈکٹس کا استعمال کیا جائے جو آئل کو کنٹرول کر کے جلد کوشفاف رکھے لیکن ایسی پراڈکٹس کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں اور کوشش کریں کہ جلد پر سن اسکرین کا استعمال کریں۔ 30 سال کے مردوں کے لیے: اس عمر میں سورج کی روشنی سب سے زیادہ جلد کو متاثر کرتی ہے اورجلد پر خم نظر آنے لگتے ہیں لہذا اس عمر میں اینٹی ایجنگ کریم کا استعمال کیا جائے۔ 40 سال یا اس سے زائد عمر کے مردوں کے لیے: یہ وہ عمر ہوتی ہے جب بڑھاپا چہرے سے نظرآنے لگتا ہے اور جلد پر جھائیاں اور کالے داغ بننے لگتے ہیں جو چہرے کی خوبصورتی کو متاثرکرتے ہیں، ایسے میں مارکیٹ میں موجود کریمیں جلد کو مزید خراب کردیتی ہیں لیکن ہم آپ کو چند ایسے گھریلو نسخے بتاتے ہیں جو نہ صرف آپ کی جلد کو فریش بنا دیں گے بلکہ آپ 50 سال میں بھی 30 سال کے نظرآئیں گے۔ شہد اور لیموں کا جوس: لیموں کے جوس میں اسٹرک ایسڈ اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو چہرے پر پڑجانے والے ایجنگ نشانات کو ختم کر دیتے ہیں جب اسے شہد کے ساتھ ملایا جاتا ہے تو جلد کو قدرتی طور پر صاف اور جوان بنا دیتا ہے۔ اس کے لیے ایک چمچہ لیموں کا جوس اور ایک چمچہ شہد لے کر اسے اچھی طرح ملا لیں اب اس آمیزے سے چہرے اور

ہاتھوں پر مساج کریں اور اسے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اس عمل کو ہر رات ایک ماہ تک استعمال کریں جب کہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے سن بلاک اسکرین کا استعمال کریں۔ کھیرے اور دہی کا آمیزہ: دہی میں موجود لیکٹک ایسڈ جلد کے مردہ سیزل کو زندہ کرتا ہے جب کہ اس میں موجود لیپڈس اور منرلز جلد کو قدرتی توانائی اور موسچرائزر فراہم کرتا ہے۔ چوتھا حصہ کھیرے کا آمیزہ اور آدھا کپ

دہی لیں اور اس آمیزے کو 10 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں پھر اسے گرم پانی سے دھونے کے بعد ٹھنڈے پانی کے چھنٹے ماریں اوراس عمل کو ہفتے میں 4 مرتبہ دہرائیں۔ کوکا، شہد،جو اور ملائی: چوتھا حصہ کوکا، 3 چمچے ملائی اور ایک چوتھائی کپ شہد لے کر اسے 3 چمچے جو کے پاڈر میں اچھی طرح مکس کرلیں اس آمیزے کو پورے چہرے پر لگا لیں اور 10 منٹ بعد گرم پانی سے

دھو لیں۔ زیتون کا تیل اور ایوا کیڈو: ایک چمچہ ایواکیڈو کا گودا، 2 چمچے زیتون کا تیل اور آدھا چمچہ لیموں کا جوس لے کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں اور اس آمیزے کو رات کے وقت اپنے چہرے پر لگالیں اور صبح اٹھ کر چہرے کو اچھی طرح دھو لیں۔ لیموں، بادام اور شہد: لیموں کا جوس ایک چمچہ، بادام کا پاڈر اور شہد ہم وزن لے کر اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر مساج کریں اور 20 منٹ بعد چہرے کو دھو لیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…