ہفتہ‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس کرنسی نوٹ اور موبائل فون اسکرین پر کتنے دن تک زندہ رہتا ہے؟دوران تحقیق اہم انکشافات

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس کرنسی نوٹ ، موبائل فون کی اسکرین اور بغیر زنگ والی دھات پر ایک ماہ تک زندہ رہ سکتا ہے۔آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی نے کرونا کے دوبارہ پھیلا ئوکے حوالے سے

تحقیقی مطالعہ کیا جس کے نتائج طبی جریدے Virology Journal میں شائع ہوئے ہیں۔ماہرین نے انکشاف کیا کہ کرونا وائرس کو کرنسی نوٹ، بغیر زنگ والی دھات اور موبائل فون کے اسکرین پر 28 روز تک زندہ پایا گیا، جبکہ وائرس ٹھنڈے موسم میں زیادہ طاقتور پایا گیا۔تحقیق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص کے منہ سے نکلنے والے تھوک میں کرونا کے جراثیم تین گھنٹے تک زندہ رہ سکتے ہیں جبکہ وائرس اسٹیل اور شیشے پر کاٹن سے زیادہ دیر تک زندہ رہ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق تحقیقی نتائج ایک ماہ کے دوران حاصل کیے جانے والے ڈیٹا کی روشنی میں بنائے گئے ہیں۔تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ 30 سے چالیس ڈگری سینٹی گریڈ میں وائرس کا زندہ رہنا مشکل ہوتا ہے جبکہ اگر اس سے کم درجہ حرارت یعنی سرد موسم ہو تو یہ مزید طاقتور ہوجاتا ہے۔ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ سورج کی روشنی میں وائرس کا اثر کم ہوجاتا ہے جبکہ وی وی لائٹ میں اس کی طاقت دگنی ہوجاتی ہے۔اس تحقیق کی روشنی میں ماہرین نے ایک بار پھر کہا کہ کرونا وائرس ہمارے ساتھ طویل عرصے تک رہ سکتا ہے کیونکہ اس کے پھیلنے کے وسائل بہت زیادہ ہیں۔



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…