اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لیموں کو ہمیشہ گھروں میں سلاد اور کھانوں کو لذیذ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو لیموں اور نمک کا ایسا فائدہ بتائیں گے کہ آپ بھی عش عش کراٹھیں گے۔ لیموں کو بیکٹیریا اور جراثیموں کومارنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر آپ لیموں کو چار حصوں میں کاٹ کر اس پر نمک چھڑک کراسے گھر میں رکھ دیں گے تو آپ کو مندرجہ ذیل فوائد ملیں گے۔ اس کی خوشبو کی وجہ سے باورچی خانے اور گھر میں موجود ناگوار بدبو ختم ہوجائےگی۔گھر میں تازگی کا احساس رہے گا اور بھینی بھینی خوشبو گھر کو معطر رکھے گی۔گھر میں لیموں کی وجہ سے جراثیم ختم ہوں گے اور آپ کا گھر بیکٹیریا سے پاک ہوجائے گا۔مکھیاں اور مچھر اس ٹوٹکے کی وجہ سے گھروں سے دور بھاگ جائیں گے۔لیموں کی وجہ سے گھر میں مثبت انرجی داخل ہوتی ہے اور ان کی موجودگی سے منفی توانائی گھر سے نکل جاتی ہے۔