ہفتہ‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2024 

عقل داڑ کی تکلیف دور کرنے کے چند آسان نسخے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عقل داڑ عموماً17سے 25 سال کی عمر کے دوران نکلتی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ عقل داڑ کا عقل سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ عقل داڑ ایک سے زیادہ بھی ہوسکتی ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کو اس دوران شدید تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے۔

خاص طور پر کچھ کھاتے ہوئے داڑ میں بے حد درد ہوتا ہے اگر عقل داڑ کوبڑھنے سے روکا تو نہیں جاسکتا البتہ اس کی وجہ سے ہونے والا درد ضرور کم کیا جاسکتا ہے۔عقل داڑ نکلتے ہوئے در داس لیے ہوتا ہے کیونکہ آس پاس کے دانت اورجبڑے کی ہڈی اسے بڑھنے سے روک رہے ہوتے ہیں۔ بعض اوقات عقل داڑ کے نکلنے سے دیگر دانتوں کو نقصان بھی پہنچ جاتا ہے۔ جب عقل داڑ نکل رہی ہوتی ہے تو آپ کے مسوڑے سوجنے اور لال ہونے لگتے ہیں، منہ کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے، سر میں د رد ہونے لگتا ہے اور جبڑے اور دانتوں میں درد رہنے لگتا ہے۔ان آسان گھریلوں ٹوٹکوں سے آپ عقل داڑ نکلنے کی تکلیف کو کافی حد تک کم کر سکتے ہیں ،برف سے سکائی :عقل داڑ کی جگہ پر برف کی سکائی کرنے سے درد کم ہوجاتا ہے۔ اس سے منہ اور داڑ کی سوجن بھی کم ہو جاتی ہے۔ جب تکلیف زیادہ ہو تو برف کا پیک بنا کر تکلیف والی جگہ پر تھوڑی دیر کے لیے رکھ لیں۔ لونگ :یہ دانتوں کے درد سے نجات کا بے حد قدیم اور آزمایا ہوا ٹوٹکا ہے۔

ایک لونگ لیں اور اسے عقل داڑ کی جگہ پر رکھ دیں۔ نہ اسے نگلیں نہ منہ سے باہر نکالیں۔ کچھ دیر میں ہی آپ کا درد کم ہونے لگے گا۔ اس کے علاوہ آپ لونگ کے تیل کے دو قطرے اپنی انگلیوں پہ لے کر اس سے عقل داڑ اور اس کے آس پاس کی جگہ کا مساج بھی کرسکتے ہیں۔

پیاز :ایک پیاز لیں۔ اسے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ایک ٹکڑے کو دانت کے اس حصے پر لگالیں جو گال سے ملا ہوا ہے یا جہاں درد زیادہ ہورہا ہے۔ تھوڑی تھوڑی دیر میں پیازکو ہلکا سا چبا کر عرق نکال لیں۔ یہ بھی عقل داڑ کا درد دور کرنے کے لیے کافی مفید ہے۔ زیتون کا تیل :زیتون کے تیل کے فوائد سے ہم میں سے کوئی بے خبر نہیں۔

آپ چاہے اسے پی لیں یا دردوالی جگہ پر لگالیں۔ یہ دونوں ہی صورتوں میں فائدہ مند ہے۔ زیتون کے تیل کو گرم کریں اور پھر ٹھنڈا ہونے دیں۔ جب یہ کنکنا ہو جائے تو اس کے چند قطرے اس کان میں ڈالیں جس طرف عقل داڑ نکل رہی ہو۔خیال رکھیں کہ تیل دو یا تین قطروں سے زیادہ نہ ڈلے۔

ونیلا :ونیلا آئس کریم تو سب ہی شوق سے کھاتے ہونگے لیکن آپ کو یہ جان کہ حیرت ہوگی کہ یہ درد دور کرنے میں بھی مفید ہے۔ روئی کا چھوٹا سا ٹکڑا لیں اسے ونیلا ایسنس میں بھگو لیں اور عقل داڑ پر لگالیں۔ اس سے درد میں کافی حد تک کمی آجائے گی۔ بیکنگ سوڈا: تھوڑا سا بیکنگ

سوڈا اپنے پیسٹ میں ملالیں۔ اب اسے انگلیوں کی مدد سے درد والی جگہ اور دانتوں پر لگالیں۔ اسے کچھ منٹ لگا چھوڑ دیں پھر پانی سے منہ دھو لیں۔ اس سے نہ صرف درد کم ہوگا بلکہ سوجن بھی ختم ہو جائے گی۔ تین تیل سے علاج :یہ بھی ایک بہت قدیم نسخہ ہے۔ ایک بڑا چمچ سورج مکھی

کا تیل ، ایک چمچ ناریل کا تیل اور ایک چمچ تل کا تیل لیں۔ ان کو اچھی طرح ایک پیالی میں مکس کرلیں۔ اس مکسچر کو منہ میں لے کر اچھی طرح گھمائیں۔ جتنی دیر منہ میں رہے اتنا اچھا ہے۔ پھر اسے تھوک دیں۔ اب ایک گلاس ہلکا گرم پانی لیں۔ اس میں ایک چمچ نمک شامل کریں۔ اسے دو

سے تین منٹ تک منہ میں گھمائیں اور تھوک دیں۔ اس طریقہ کار کو دن میں دو سے تین بار دہرایں۔ سیاہ چائے :ایک کپ چائے بنائیں۔ بنا شکر اور دودھ ڈالے اسے پی لیں۔ ٹی بیگ کو پھینکیں مت بلکہ چائے پینے کے بعد اسے درد والی جگہ پر رکھ لیں۔ چائے اور ٹی بیگ دونوں سے درد میں بڑی حد تک کمی آجائے گی۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…