لاہور( این این آئی )آکو پنکچرایک جدید سائنٹیفک بے ضرر، سستا اور مؤثر طریقہ علاج ہے،یہ طریقہ علاج دنیا بھر میں بڑی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے،عالمی ادارہ صحت نے بھی 52بیماریوں کے لیے آکو پنکچر طریقۂ علاج کو موثر قرار دیا ہے۔
پوری دنیا کے اندر اس طریقہ علاج کو نجی و سرکاری سطح پر سرپرستی حاصل ہے،ہماری بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں اسے کسی بھی سطح پر قبول نہیں کیا جاتا اور نہ ہی سرکاری ہسپتالوں کے اندر کسی آکو پنکچر ڈاکٹر کو آسامی رکھی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شہزاد انور، پروفیسر حکیم محمد سجاد زخمی، پروفیسر حکیم اسحاق سلطان، پروفیسر حکیم فرحان حنیف، حکیم افضل میو اور حکیم ثاقب نے آکو پنکچرپروموشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اور طبیب فائونڈیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے منعقدہ سیمینار بعنوان ”آکو پنکچر دردوں کے لیے ایک فطری اور سائنٹیفک طریقہ علاج ہے ” پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔