ہفتہ‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2024 

پیٹ میں گڑ گڑ کی آواز کیوں آتی ہے ؟ ماہرین کا اہم انکشاف

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جب ہم بھوکے ہوں یا کھانا کھائے لمبا وقت گزر چکا ہو تو پیٹ میں گڑ گڑ کی آواز سنائی دیتی ہے اور اکثر لوگ اسے پیٹ کی طرف سے کھانے کی فریاد سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔دراصل یہ آواز بھوک کی وجہ سے نہیں بلکہ معدے کی صفائی کے

عمل کے دوران پیدا ہوتی ہے۔ چھوٹی آنت میں کھانے کے ہضم ہونے کے ایک گھنٹے بعد معدے سے چھوٹی آنت کی طرف ایک طاقتور لہر سفر کرتی ہے جس کا مقصد بچے کھچے کھانے کو معدے سے چھوٹی آنت میں منتقل کرنا ہوتاہے تاکہ معدہ مکمل طور پر خالی ہوجائے اور اگلے کھانے کے لئے تیار ہوجائے۔ یہ معدے کی صفائی کا قدرتی طریقہ ہے لیکن وقفے وقفے سے کچھ کھاتے رہنے والوں کے جسم میں یہ عمل نہیں ہوپاتا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین خوراک یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ایک کھانے کے بعد تقریبا 5 گھنٹے کے لئے کچھ نہیں کھانا چاہیے تاکہ اس دوران تمام خوراک معدے سے چھوٹی آنت میں منتقل ہوجائے۔ تو اگلی بار جب آپ کے پیٹ میں گڑ گڑ ہو تو یاد رکھیں کہ معدے کی صفائی کا عمل جاری ہے اور اسے بھوک کا اشارہ سمجھ کر کچھ کھانے کی غلطی نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…