جھنگ (این این آئی)ڈاکٹر قصائی بن گئے چوٹے سے بچے کے 2ٹانکے لگانے کی فیسں 30ہزار روپے وصول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق الشفا ء ہسپتال ایس پی روڑ میں گزشتہ روز شہر کے ایک کاروباری فرد کے پوتے کو میز کا شیشہ لگنے سے ہونٹ پر زخم آگیا جس پر
اپنے قریب ہی واقع الشفا ء ہسپتال لے گئی وہاں ہسپتال کے مالک ڈاکٹر جاوید اقبال کو چیک کروایا گیا تو انہوں نے کہا کہ بچے کا چھوٹا سا اپریشن کرنا پڑے گا جس پر ان سے 4500 روپے مالیت کی ادویات اور اپریشن کی اشیا ء منگوا کر 2گھنٹے بعد آپریشن تھیٹر سے بچے کو باہر نکالا بچے کے زخموں پر صرف دو عدد ٹانکے لگا کر کہا آپریشن مکمل ہوگیا 25ہزار روپے ہسپتال کا خرچہ اور بہوش کرنے کی فیس 4500 روپے الک سے وصول کر کے بچے کو فارغ کر دیا۔عوامی حلقوں نے ہیلتھ کمیشن سے اپیل کی ہے کہ الشفا ء ہسپتال کے خلاف کاروائی کرکے ڈاکٹر کو نشان عبرت بنایا جائے۔