اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شادی سے پہلے وزن کم کرنے کے آسا ن گھریلو ٹوٹکے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی)ایک مکمل اور خوبصورت دلہن کے لئے نہ صرف بہترین لباس،خوبصورت جیولری اور دلکش انداز لازمی تصور کیا جاتاہے بلکہ ایک آئیڈیل ویٹ(وزن) بھی ضروری ہے اور اس خواہش کی تکمیل کے لئے شادی سے پہلے ہر دلہن کے سر پروزن کم کرنے کی دھن سوار ہو جاتی ہے۔اگر آپ کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے تو شادی سے کم از کم 6سے8ہفتے پہلے ایکٹو ہو جائے،

کن عوامل کے ذریعے وزن میں کمی کی جاسکتی ہے،یہ ہم آپ کو بتائیں گے۔ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بناؤ سنگھار کے حوالے سے ایسے بہترین لباس اور میک اپ لک کا انتخاب کرے،جو اس کو خوبصورت و پرکشش روپ عطا کرے لیکن اس خوبصورتی سے قبل جو چیز زیادہ اہم ہے وہ آپ کا باڈی پوسچر ہے۔اگر آپ کا باڈی پوسچر خوبصورت اور متوازن نہیں ہے تو ذیل میں دیے گئے اسٹیپس پر باقاعدگی سے عمل کرکے آپ شادی والے دن لمبی،دبلی اور مزید جاذب نظر لگ سکتی ہیں۔آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں،سر پر کوئی کشن یا کتاب وغیرہ رکھیں اور بالکل سیدھی بیٹھیں،پھر اسی طرح اٹھیں اور دوبارہ بیٹھنے کی کوشش کریں۔جب آپ کو محسوس ہو کہ اب آپ کتاب یا کشن گرائے بنا آسانی کے ساتھ اٹھ اور بیٹھ رہی ہیں تو پھر چلنے کی کوشش کریں۔دن میں روزانہ 15سے 20منٹ یہ عمل کریں۔وقت کے ساتھ بیٹھنے،اٹھنے اور چلنے کا دورانیہ بڑھائیں۔اگر آپ کے بازو موٹے ہیں تو اس کے لئے دونوں ہاتھ اپنے بازوؤں کے سامنے بالکل سیدھے کرلیں،پھر مٹھیاں بند کرکے کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز گھمائیں۔ہاتھوں کو فل اسٹریچ کریں۔آغاز میں یہ عمل 10مرتبہ کریں اور پھر ہر دن اس کی تعداد بڑھاتی جائیں۔اگر آپ کی چن ڈبل ہے اور چہرے پر ایک ناگوار تاثر دیتی ہے تو شادی سے قبل اس سے نجات ضروری ہے۔اس کے لئے منہ اوپر کی طرف کرکے انگلیوں کی مدد سے چن کو

آہستہ آہستہ تھپتھپائیں۔گالوں کو نارمل رکھنے کے لئے پاوٹ (ہونٹ لٹکانا) بنائیں۔شادی والے دن دبلا پتلا اور سلم نظر آنے کے لئے ورزش بے حد ضروری ہے۔اس سے نہ صرف وزن کم کیا جا سکتاہے بلکہ فٹنس اور فعالیت بھی بر قرار رکھی جا سکتی ہے۔ساتھ ہی اس جسمانی سرگرمی کے ذریعے جسم میں توانائی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے۔شادی سے کم از کم ایک سے دو ماہ پہلے ورزش کرنا شروع کردیں۔

ذیل میں دی گئی ورزش کو آپ کے صرف 14منٹ درکار ہوں گے اور ان چند منٹوں کے دوران کی گئی یہ ورزش ایک مہینے میں ہی آپ کے وزن میں خاصی کمی کا باعث بنے گی۔ہر ورزش کے لئے دو منٹ مختص کریں۔ایکسر سائز کے علاوہ جو ایک اور چیز اہم ہے،وہ آپ کا ڈائٹ پلان ہے۔وزن کم کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ کھانا پینا چھوڑ دیا جائے اور جسم کو درکار لازمی غذائیت بھی فراہم نہ کی جائے۔

اسی لئے شادی کی ویڈیو یا تصاویر میں دبلی پتلی نظر آنے سے بہتر ہے کہ صحت مند نظر آئیں۔آپ ڈاکٹر کے مشورے سے بھر پور ڈائٹ کے ساتھ کچھ ایکسر سائز کر سکتی ہیں تاکہ آپ کے چہرے کی دلکشی اور بالوں کی مضبوطی اور گھنے پن میں کسی قسم کی کمی نہ پائے۔علاوہ ازیں دوران ڈائٹ جن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے وہ ذیل میں درج ہیں۔کم کھائیں لیکن اپنے ڈائٹ چارٹ میں زیادہ غذائیں شامل کریں۔دن بھر کی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا اضافہ کیجیے۔چینی اور ریفائنڈ کار بوہائیڈریٹ کی مقدار کم کردیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…