ہفتہ‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2024 

حیرت انگیز فوائد روزانہ سیب کھائیں اور خطرناک بیماریوں سے بچیں

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یواین پی)دبئی کے فٹ سکواڈ ڈی ایس بی میں بطور ٹرینر خدمات سرانجام دینے والی ماہر غذائیت ڈیونڈر بینز نے ایک ایسے ‘سپر فوڈ’ سے متعلق مفید معلومات دی ہیں جو آپ کو صحت مند اور طویل زندگی گزارنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔’روزانہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے’ایک عام کہاوت ہو سکتی ہے لیکن یہ سستا اور آسانی سے

دستیاب پھل شاذو نادر ہی ٹرینڈی سوپر فوڈ کی لسٹ میں شامل ہوتا ہے۔سچ بات تو یہ ہے کہ صحت کے لیے اس پھل کے بہت سارے فوائد ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب آپ کا دل کچھ کھانے کو چاہے تو ایک سیب کھا لیں۔آپ سیب ناشتے میں بھی کھا سکتے ہیں اور اس کو سمودیز یا جوسز میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اس پھل کی حیرت انگیز خصوصیات کے بارے تفصیل کچھ یوں ہے۔سیب کینسر کا مقابلہ کرتا ہے تمام پھلوں اور سبزیوں کے مقابلے میں سیب اور اس کے چھلکے میں زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں۔ جب کینسر سے لڑنے کی بات آتی ہے تو یہی اینٹی آکسیڈنٹ اس کو بہترین’سوپر فوڈ’ بناتے ہیں۔متعدد تحقیقات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ روزانہ ایک یا اس سے زیادہ سیب کھانے سے کلریکٹکل سرطان یا نظام انہضام کے آخری حصے کے سرطان کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح دیگر تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سیب پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کینسر کو بھی روکنے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔28  سال سے زیادہ عمر کے 10 ہزار افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جنہوں نے سب سے زیادہ سیب کھائے ان میں تھرومبوٹک سٹروک یا دماغ کی رگوں میں خون جم جانے کا امکان کم تھا۔ماہرین کی جانب سے روزانہ کے حساب سے 20 فیصد فائبر لینے کی تجویز دی جاتی ہے اور 20 فیصد کے قریب فائبر سیب میں موجود ہوتا ہے۔ یہ دل کی بیماریوں، دل کی شریانوں کے بند ہونے اور فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو کھانے سے پہلے سیب کے سلائسز کھاتے ہیں، ان کو اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور کھانے کے دوران وہ صرف دو سو کم کیلوریز استعمال کرتے ہیں۔سیب بالخصوص (گرینی سمتھ) سبز سیب کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ ممکنہ طور پر موٹاپے سے متعلق کچھ مسئلوں کو بھی کم کر دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…