ہفتہ‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2024 

پُرسکون اورخوشگوار زندگی گزارنے کے مفید مشورے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی)اس میں کوئی شک نہیں کہ خانگی زندگی میں مشکلات بھی ہیں اور اتارچڑھاؤ بھی۔ مرد جو گھر کا سربراہ ہوتا ہے اس کے ذمے کسب معاش اور اہل خانہ کی دیگر ضرورتوں کو پورا کرنا ہوتا ہے گھر سے باہر بے پناہ مسائل کو اپنی ذات پر برداشت کرنے کے بعد جب سربراہ خانہ اس سوچ کے

ساتھ گھرآتا ہے کہ اسے چند گھنٹے آرام کرنے کو ملیں گے۔گھر کے پرسکون ماحول میں وہ اپنے دن بھر کی تھکان اتارے گا اور دوسرے دن کے لیے دوبارہ تازہ دم ہو جائے گا۔مگر اس کے برعکس گھر میں داخل ہوتے ہی جب دن بھر کے تھکے ہارے مرد کو لڑائی، چیخ وپکار سننے کو ملتی ہے تو اس کا قابو سے باہر ہونا ایک فطری عمل ہے۔دوسری جانب خاتون خانہ جو صبح سے شام تک اور شام سے رات تک بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی فرمائشیں پوری کرتے کرتے تھک کر چور ہوئی ہوتی ہے ایسے میں اسے اپنے شوہر کی جانب سے بھی کچھ سننے کو مل جائے تو یقینی طور پر گھر کا ماحول ‘تیسری عالمی جنگ’ کا نقشہ پیش کرنے لگتا ہے۔ایسے میں مرد کے لیے گھر جانے کی سوچ ہی پریشان کن تصورات کے ساتھ ایک خوفناک صورت میں ابھر کر سامنے آتی ہے اور اس کے دماغ میں طرح طرح کے خیالات جنم لیتے لگتے ہیں اسے گھر جانا کسی امتحان سے کم محسوس نہیں ہوتا۔اس صورتحال کو ہم یکسر تبدیل کرسکتے ہیں اور کچھ طریقوں سے خانگی زندگی کو باعث راحت بنایا جاسکتا ہے۔ایسے اوقات میں جب خانگی امور یا دیگر معاملات میں بحث طول پکڑ جائے اور معاملات خراب ہونے کی نوبت تک پہنچنے کی توقع کی جارہی ہو ان حالات سے بخوبی نمٹنے کے لیے ماہرین کہتے ہیں۔جب گھر میں معاملات آوٹ آف کنٹرول ہونے لگیں خواہ وہ اہلیہ کی جانب سے ہوں یا بچوں کے معاملات، انہیں سلجھانے کیلیے حوصلے، صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ساتھ ہی کمرے کی روشنی کو انتہائی کم کردیں اگر زیرو بلب یا کم پاور کا لیمپ ہے تو اسے آن کردیں اور اگر دن کی روشنی ہے تو کوشش کریں کہ کمرے کی کھڑکی بند کرکے پردے گرادیے جائیں



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…