اسلام آباد( آن لائن ) حکومت نے وفاقی سرکاری ہسپتالوں کے تمام ڈاکٹروں کے نان پریکٹیسنگ الاونس میں اضافہ کردیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کو سپیشل ہیلتھ کیئر الاونس بھی ملے گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے اس ضمن میں باضابطہ سرکلر جاری کردی۔
الاونسز میں اضافہ ہونے والوں میں۔پمز، پولی کلینک، نرم اور فیڈرل جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز شامل ہیں ۔حکومت نے گریڈ 17 اور 18کے ڈاکٹروں کے نان پریکٹیسنگ الاونس میں 2018 کے بنیادی پے سکیل کے 75فیصد اضافہ کردیا ہے جبکہ گریڈ 17 اور 18کے ڈاکٹروں کو 2018 کے بنیادی پے سکیل کے 75فیصد کے برابر سپیشل ہیلتھ کیئر الاونس بھی دیاجائے گا۔حکومت نے گریڈ 19 اور 21کے ڈاکٹروں کے نان پریکٹیسنگ الاونس میں 2018 کے بنیادی پے سکیل کے 50فیصد اضافہ کردیا۔گریڈ 19 اور 21کے ڈاکٹروں کو 2018 کے بنیادی پے سکیل کے 50فیصد کے برابر سپیشل ہیلتھ کیئر الاونس بھی دیاجائے گا۔ وزیراعظم عمراں خان نے گذشتہ برس 19 اگست 2020 کو ڈاکٹروں کے الاونسز میں اضافے کی منظوری دیدی تھی۔