بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عوام کو مضر صحت گوشت کھلائے جانے کا انکشاف،لوگ بیماریوں کا شکار ہونے لگے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہلو(این این آئی) کوہلو شہر میں مضر صحت گوشت کی فروخت سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے لگیںتفصیلات کے مطابق صوبے کے پسماندہ ضلع کوہلو جہاں بنیادی سہولیات سے محروم ہے وہی پر مضر صحت اور زائد المیعاد اشیاء خردونوش کی فروخت سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنا روز کا معمول بن چکا ہے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پونے دولاکھ کی آبادی

پر مشتمل ضلع سلاٹر ہائوس سے محروم ہے شہر کے وسط میں سڑک کے کنارے کھلی نالی کے سامنے موجود تھڑوں میں نہ صرف گوشت کی فروخت سے بیماریاں پھیل رہی ہیں بلکہ مضر صحت گوشت کی فروخت سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں بارہا نشاندہی اور توجہ دلانے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیہ ٹھس سے مس تک نہیں ہوا ۔عوامی حلقوں نے مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے نااہلی کے باعث شہری مضر صحت گوشت خریدنے پر مجبور ہیں جس سے شہری گردے،دل،جگر،یرقان و سرطان کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کرکے گوشت فروخت کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے کئی مرتبہ شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑکر متعلقہ افسران کی توجہ دلائی مگر عوام کے بنیادی مسائل سے غافل افسر شاہی کو کیا سروکار کہ مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے درندہ صفت عناصر کے خلاف نہ صرف کارروائی کی جائے بلکہ ساتھ ساتھ سلاٹر ہائوس کے قیام سمیت پرفضا ماحول میں قصابوں کو گوشت فروخت کرنے کے لئے کوئی مخصوص جگہ میسر کی جائے اس کے علاوہ دیگر اشیاء خردونوش کی قیمتوں اورمقدار و معیار کا جائزہ بھی ساتھ لیا جائے

تاکہ عام آدمی کو صحت مندانہ خوراک میسر آسکے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…