محکمہ صحت میں کورونا سامان کی خریداری میں بڑے پیمانے پر خورد برد کا تہلکہ خیز انکشاف

2  اکتوبر‬‮  2020

پشاور(این این آئی)محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں کورونا سامان کی خریداری میں خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی نے بتایاکہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا (کے پی)کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق حفاظتی کٹس کی قیمت خریداری کے بعد

مارکیٹ کی قیمت سے زیادہ درج کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پی پی ایز کٹس مہنگی خرید کر خزانے کو 10 کروڑ 24 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔محکمہ صحت کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق پلاسٹک کے 250 روپے والے جوتے کی قیمت 1950 روپے درج کی گئی جب کہ 9 ہزار روپے کے خریدے گئے تھرما میٹر کی قیمت بعد میں 11 ہزار روپے لگائی گئی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایمرجنسی سامان کی خریداری ڈسپلن خلاف ورزی پر پہلے سے زیرتفتیش افسران کے ذریعے کی گئی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کو خرد برد کے ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت شفافیت اور احتساب پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت رپورٹس خود سامنے لائے ہیں، ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…