کراچی (این این آئی)کورونا وائرس کے پھیلا کے دوران دانتوں کے امراض میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کے ایک پروفیسر کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دانتوں کی نگہداشت میں
تعطل اور تنا کے تیجے میں کچھ ڈینٹسٹ کو دانتوں میں کریک، جبڑوں کی سوجن اور کیوٹیز کے کیسز میں اضافہ نظر آرہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران دانتوں میں مسائل کے شکار مریضوں کی تعداد بڑھی ہے جبکہ ایسے مریضوں کی بھی کمی نہیں جن کو جبڑوں کی سوجن کا سامنا ہے۔ایک ماہر دندان کے مطابق دانتوں کے فریکچر کی شرح گزشتہ 6 برسوں سے بھی زیادہ ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے ستمبر کے وسط میں دانتوں کے کریک بھروانے والوں کی شرح 120 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ ماتھ گارڈز کی فروخت میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں اس برس 15 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔