پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

چاکلیٹ کھانے سے آپ کونسی خطرناک بیماری  سے محفوظ رہتے ہیں ؟ جان کر حیران رہ جائینگے

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو سننے میں عجیب لگے مگر چاکلیٹ اور پنیر کو کھانا عادت بنالینا جسمانی وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔کنگز کالج لندن کی تحقیق کے مطابق جسمانی وزن میں کمی کے لیے کوششوں میں ناکامی کی ایک بڑی وجہ معدے میں

موجود بیکٹریا کو نظر انداز کرنا ہے۔محققین کے مطابق معدے میں کافی مقدار میں بیکٹریا موجود ہوتے ہیں اور وہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر کو کوئی شخص موٹاپے کی روک تھام کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنی غذائی مینیو میں چاکلیٹ،کافی اور پنیر کو شامل کرلینا چاہئے۔محققین کے مطابق ہر شخص کے معدے میں بیکٹریا مختلف ہوسکتے ہیں جو ہمارے جسموں پر اثرانداز ہوتے ہیں اور اس لیے طویل المعیاد بنیادوں پر غذائی کنٹرول کے ذریعے موٹاپے سے بچنے کی کوشش ناکام ہوجاتی ہے۔محققین کے مطابق ڈائیٹنگ، کاربوہائیڈریٹس، چربی یا سبزیوں تک محدود ہوجانا جسمانی وزن میں کمی کی بجائے اضافے کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ کھانے میں تنوع نہ ہونے کے باعث معدے میں بیکٹریا کے تنوع میں کمی آنا ہے۔تحقیق کے مطابق صحت مند اور جسمانی وزن کنٹرول رکھنے کے لیے ایسی غذائوں کو اپنائیں جو معدے کے اچھے بیکٹریا کی تعداد بڑھائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…